انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان پر 30مارچ کو فرد جرم عائد کرے گی

بدھ 15 مارچ 2017 21:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان پر 30مارچ کو فرد جرم عائد کرے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے ملزمان محسن علی ،معظم علی اور خالد شمیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30مارچ تک توسیع کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ملزمان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )نے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :