احتساب عدالت، راجہ پرویز اشرف کی رینٹل پاور کرپشن ریفرنس میں حاضر ی سے استثنیٰ کی درخواست منظور

بدھ 15 مارچ 2017 21:13

احتساب عدالت، راجہ پرویز اشرف کی رینٹل پاور کرپشن ریفرنس میں حاضر ی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رینٹل پاور کرپشن یونگ جن ریفرنس میں حاضر ی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی یونگ جن ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت کی ۔اس موقع پر عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 مار چ تک ملتوی کر دی۔