انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں مخدوم شہاب الدین اور علی موسی گیلانی کو 29 مارچ کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے

بدھ 15 مارچ 2017 21:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کو 29 مارچ کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایفی ڈرین کیس کی سماعت انسداد منشیات عدالت کی جج ارم نیازی نے کی۔ ملزمان مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی جس پر عدالت نے فردجرم عائد کرنے کے لئے 29 مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزما کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :