بلین سونامی ٹری پلانٹیشن منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا میں80کروڑ پودے لگائے جاچکے ہیں ، عمران خان

سال کے آخر تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا، خیبر پختونخوا کو93فیصد مالی وسائل مرکز سے ملتے ہیں ، ہر سال کمی کئے جانے باعث ترقی کا عمل متاثر ہوا ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سڑکوں اور پلوں کی تعمیر یا میٹرو اور اورینج ٹرین منصوبے اصل ترقی نہیں بلکہ انسانوں پر پیسہ خرچ کرکے ترقی لائی جا سکتی ہے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 مارچ 2017 21:06

بلین سونامی ٹری پلانٹیشن منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا میں80کروڑ پودے ..
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلین سونامی ٹری پلانٹیشن منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا میں80کروڑ پودے لگائے جاچکے ہیں اس سال کے آخر تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا اس سے دنیا میں ایک تاریخ قائم ہوگی کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ایک بڑا قدم ہے وہ طور طلہ منجی والا میں سونامی ٹری پلانٹیشن سائٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے باتیں کررہے تھے قبل ا زیں چیف کنزرویٹر فارسٹ صدیق خٹک نے انہیں پلانٹیشن سائٹ اور منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر مشیر جنگلات اشتیاق ارمڑ، سیکرٹری ماحولیات سید نذر حسین شاہ ، کمشنر بنوں کامران زیب، ڈپٹی کمشنر محمد بختیار خان ، ڈی پی او سید خالد ہمدانی،کنزرویٹر شفقت منیر، ڈی ایف او موسیٰ خان، ایس ڈی ایف او احمد بلال سکندر اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نعیم الحق وامین اسلم، ضلعی سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد اقبال خان مروت اور جنرل سیکرٹری احسان اللہ خان بھی موجود تھے عمران خان نے کہا کہ پاکستان گلوبل وارمنگ کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے گلیشیر پگل رہے ہیں ماضی میں درخت لگائے نہیں* بلکہ کاٹے گئے ہیں ہم درخت لگاکر ملک کا مستقبل محفوظ بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ بدین کو نیشنل پارک ڈیکلیئر کیا جاچکاہے جنوبی اضلاع میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اسے ہالیڈے ریزارٹ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو93فیصد مالی وسائل مرکز سے ملتے ہیں جن میں ہر سال کمی کی جاتی رہی ہے جو سب سے بڑا مسئلہ ہے اوراس سے ترقی کا عمل متاثر ہوا سڑکوں اور پلوں کی تعمیر یا میٹرو اور اورینج ٹرین منصوبے اصل ترقی نہیں بلکہ انسانوں پر پیسہ خرچ کرکے ترقی لائی جا سکتی ہے ہم نے ہیومن ڈویلپمنٹ پر توجہ دی کیونکہ انسانی ترقی کی بدولت مسائل خود بخود حل ہوجاتے ہیں عمران خان نے کہا کہ65سال میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں کے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ہم تعلیم پر سب سے زیادہ پیسہ خرچ کررہے ہیں سکولوں میں اساتذہ کی حاضریاں یقینی بنائی گئی ہیں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کثیر فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے اس کے علاوہ صحت کی سہولتوں میں بہتری لائی گئی ہے اور اب چھوٹے سے چھوٹے ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹر موجود ہیں بعد میںپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا وہ واپسی کے لئے جب پیدل ہیلی پیڈ پہنچے تو آس پاس کے دیہاتوں سے آئے ہونے لوگوں کے جم ٖ غفیرکو دیکھ کر ان کی طرف روانہ ہوگئے انہوں نے لوگوں کے پرجوش نعروں کا ہاتھ اٹھا کر جواب دیا۔

متعلقہ عنوان :