سعودی خاندان بیٹے کے بھارتی قاتل کے خلاف قصاص سے دست بردار

بدھ 15 مارچ 2017 21:06

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) سعودی عرب کے صوبے نجران میں مقامی خاندان بھارتی شہری کے خلاف اپنے قصاص کے حق سے دست بردار ہو گیا، مذکورہ بھارتی نے جھگڑے کے نتیجے میں اس سعودی گھرانے کے بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صوبے نجران میں مقامی خاندان بھارتی شہری کے خلاف اپنے قصاص کے حق سے دست بردار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نجران کے گورنر جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد نے مقتول سعودی شہری صالح محمد آل لبید کے اہل خانہ کو اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دینے پر خیر و برکت کی دعا دی۔اپنے دفتر میں مقتول کے خاندان سے ملاقات کے دوران گورنر جلوی نے باور کرایا کہ آل لبید خاندان کی جانب سے نسل اور قومیت سے قطع نظر ہو کر قصاص سے دست برداری درحقیقت سعودی معاشرے کا کریمانہ برتا ہے جو ایک سچے مسلمان کے اخلاق کی نمائندگی کرتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی امت کو اسی سلوک کی تلقین کی ہے۔ اس موقع پر مقتول کے اہل خانہ نے مجرم سے قصاص لینے سے دست بردار ہونے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :