2012 کے بعد سے صومالیہ میں بحری قزاقی کا پہلا واقعہ، آئل ٹینکر اغواکرلیا گیا

قزاقوں کا ٹینکر اور اس پر سوار 8رکنی عملے کی رہائی کے بدلے تاوان کا مطالبہ

بدھ 15 مارچ 2017 21:02

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) صومالیہ کے بحری قزاقوں نے ایک آئل ٹینکر اغوا کر لیا ، قزاقوں نے ٹینکر اور اس پر سوار 8رکنی عملے کی رہائی کے بدلے تاوان کا مطالبہ کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے بحری قزاقوں نے ایک آئل ٹینکر اغوا کر لیا ۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے بحری دستوں کے ذرائع نے بتایا کہ اس ٹینکر اور اس پر سوار8 رکنی عملے کی رہائی کے بدلے قزاقوں نے تاوان کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اس آئل ٹینکر کو قزاقوں نے پیر کے روز اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ جزائر کومورو کے پرچم تلے سفر کرنے والے اس بحری جہاز کے عملے کے تمام ارکان کا تعلق سری لنکا سے ہے۔ 2012 کے بعد سے صومالیہ کے سمندری پانیوں میں قزاقی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔2011 میں قرن افریقہ میں قزاقی کے واقعات عروج پر تھے اور اس دوران 32 بحری جہازوں کو اغوا کر کے 736 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :