وانا ،احمدزئی وزیرقبائل کا گرینڈ جرگہ ،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ،قبائل کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم

بدھ 15 مارچ 2017 19:39

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) وانا میں احمدزئی وزیرقبائل کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور قبائل کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا۔احمدزئی وزیرقبائل نے 23مارچ کو دھودھام سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کو چاروں صوبوں کے لیڈرشپ کو دعوت دییئے جائینگے،جرگے میں قبائلی عمائدین،علماء کرام کے علاوہ مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی،مقررین نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقاجات کو قومی دھارے میں شامل لانے پر حکومتی اصلاحاتی کمیٹی اور پوری حکومت کی قوم شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ اب سیاسی لیڈرشپ کو چاہئے کہ اب قبائلی علاقاجات کا رخ کرے۔

(جاری ہے)

تاکہ قبائل میں مایوسی نہ ہو۔اب وہاں پر خوشیاں بانٹنے کا وقت ہے،مقررین نے کہاکہ اس دفعہ ملک بھرکی طرح وانا سب ڈویڑن میں 23مارچ کو دھوم دھام سے منائینگے جس میں ملک بھرکے تمام سیاسی لیڈرکودعوت دی جائیگی،جرگے نے وزیراعظم پاکستان،چیف اف ارمی سٹاف،کورکمانڈرپشاور،گورنرخیبرپختون خواہ،اور وزیراعلی سے 23مارچ میں تعاون کرنے کا مطالبہ کیا۔جس میں ایئرشوپیراشوٹ،اور10لاکھ قومی پرچم شامل ہونگے۔ مقررین نے کہا کہ 70سالوں سے پاکستانی مرعات کھانے والیافغانستان کو چھڑچھاڑسے کام نہ لے۔ترقی کادور ہے،افغانی عوام اسے فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :