پانامہ لیکس کا جو بھی فیصلہ آئیگا پوری قوم اسے تسلیم کریگی،مولا بخش سومرو

بدھ 15 مارچ 2017 19:37

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) پانامہ لیکس کا جو بھی فیصلہ آئیگا پوری قوم اسے تسلیم کریگی۔سندھ میں پاکستان تحریک انصاف مضبوط ہورہی ہے اور سندھ کی یوتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہے ۔موجودہ حکمرانوں نے ملک کو لوٹ کر تباہ کردیا ہے ۔عمران خان کرپشن کیخلاف آواز حق بلند کررہے ہیں جوچار حلقوں کی بات کی تھی وہ سچ ثابت ہوئی اور پانامہ لیکس پر جوموقف اختیار کیا گیا ہے اس میں بھی سرخرو ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سندھ یوتھ کے صدر مولا بخش سومرو اور سینئر نائب صدر سید عباس جعفری نے حسینی فارم ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 126دن کا تاریخی دھرنے کے سبب عوام کو ریلیف ملا جو لوگ ملک کی ترقی میں ہمیں رکاوٹ قرار دیتے ہیں در اصل وہ لوگ اپنی کرپشن کو چھپانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ادارے کرپشن سے پاک ہوں تو ملک ترقی یافتہ بن سکتا ہے ۔

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے حکمرانوں کے دعویٰ جھوٹ کا پلندا ثابت ہورہے ہیں ۔وزیر اعظم کا سندھ کی طرف رخ کچھ حاصل نہیں کرسکتا میاں محمد نواز شریف نے سندھ سے سوتیلی ماں کا سلوک رواں رکھا ہے ۔اور سندھ کو لیٹروں کے حوالے کرکے عوام کو مہنگائی کا طوفان ،بے روزگاری کا ایٹم بم اور کرپشن جیسے ناسور کے سوا کچھ نہیں دیا۔حکمرانوں کے دن گننے جاچکے ہیں احتساب کا عمل مساوی طو ر پر ہونا چاہیے ۔

ضرب عضب آپریشن اور ردالفساد آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں حکمران نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرے تو ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے ۔سندھ میں مزارات ،مساجدوں سمیت امام بارگاہوں پر ہونیوالی دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے سندھ کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ملک کی ترقی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں اور تحریک انصاف کو اپنے علاقوں میں مضبوط بنائیں تاکہ پاکستان سمیت سندھ خوشحال ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :