عارف والا میں مختلف وارداتوںمیں چورنقدی ،موبائل فون و طلائی زیورات لے اڑے

بدھ 15 مارچ 2017 18:54

عارف والا۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) مختلف وارداتوںمیں چورنقدی ،موبائل فون اور طلائی زیورات لے اڑے ،تفصیل کے مطابق اڈا جھانب کے نزدیک موٹرسائیکل سوار محمدیونس ولد گوہر علی کھوکھر سکنہ ہوتہ کو تین نامعلوم افراد نے زبردستی روک کراسلحہ کی نوک پر اس سے نقدی اور موبائل فون کل مالیت11000 روپے چھین لیے اورفرار ہوگئے جبکہ او بلاک میں ناصر علی کے گھر سے ملازم مبارک علی نے طلائی زیورات چرالیے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :