لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 افراد گرفتار

بدھ 15 مارچ 2017 18:54

عارف والا۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء)پولیس نے چھاپہ مار کر لائوڈاسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 افراد کوگرفتار کرلیا، تفصیل کے مطابق پولیس نے نواحی گائوں 30/EBمیں کارروائی کرتے ہوئے اونچی آواز میں لائوڈ اسپیکر پر چندہ مانگنے پرمسجد کے خادم محمد فاروق کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا جبکہ اس کا ساتھی مظہر حسین فرار ہوگیا،اسی طرح فاضل کالونی میں شادی کی تقریب میںاونچی آواز میں لاوڈ اسپیکر استعمال کرنے پر دلہا کا کزن عرفان پکڑاگیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔