چین کوچاہیے کہ پاک افغان تعلقات بہتربنانےمیں کرداراداکرے،اسفندیارولی

پاک افغان سرحدکی بندش سےپاکستانی تاجربھی متاثرہورہےہیں،افغان قیادت کواعتمادمیں لیےبغیرافغانستان کےمستقل کافیصلہ ممکن نہیں۔سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 15 مارچ 2017 17:16

چین کوچاہیے کہ پاک افغان تعلقات بہتربنانےمیں کرداراداکرے،اسفندیارولی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ2017ء) : عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہاہے کہ چین کوچاہیے کہ پاک افغان تعلقات بہتربنانےمیں کرداراداکرے،پاکستان افغانستان کےدرمیان اعتماد کا فقدان ہے،افغان قیادت کواعتمادمیں لیےبغیرافغانستان کےمستقل کافیصلہ ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوئی گیس فراہمی منصوبےکی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرپختون افغان ہے لیکن ہرافغان پختون نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے الزامات کے باوجوداے این پی نے ریکارڈترقیاتی کام کیے۔ موجود حکومت نےکرپشن نہیں کی توترقیاتی کام بھی نہیں کیے،پیساکہاں گیا؟ اسفند یارولی نے کہا کہ پاک افغان سرحدکی بندش سےپاکستانی تاجربھی متاثرہورہےہیں۔

متعلقہ عنوان :