جاوید لطیف سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی کا وزیر اعظم کو مشورہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 مارچ 2017 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 مارچ 2017ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سوشل میڈیا پر جاوید لطیف سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دے ڈالا۔ تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم جاوید لطیف کی پھیلائی ہوئی لغزش سے نجات حاصل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ وزیر اعظم اگر جاوید لطیف کے معاملے میں مداخلت کر کے معاملہ ختم کر دیں تو انہیں بھی فائدہ ہوگا۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تہمینہ درانی نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ کی اہلیہ ہونے کی حیثیت سے اپنے خاوند اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پشتون برادری سے معافی مانگتی ہوں۔جاوید لطیف کو سمجھ نہیں آئی کہ ان کے بیانات کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو خود آگے بڑھ کر جاوید لطیف کی پھیلائی ہوئی گندگی کو صاف کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :