سنجاوی اور گردنواح میں بارش ،برفباری ،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

بدھ 15 مارچ 2017 18:51

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) سنجاوی اور گردنواح میں پہاڑوں پر برف باری شروع ہوئی جو صبح 10بجے تک جاری تھی ۔سنجاوی کے علاقوں چوتیر ،شیرین ،پوئی شریف ،ونی،نشپہ میں برف باری ہوئی ۔جبکہ شہری علاقوں میں تیز بارش ہوئی ۔

(جاری ہے)

جسکے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔سنجاوی بازار میں کلی شریف آباد کی برساتی نالوں کی پانی داخل ہونے سے شہر سمندر کا منظر پیش کررہا ہے۔سنجاوی اور گرد نواح میں مارچ کے مہینہ میں ہونے والی برف باری سے جاتی ہوئی سردی دوبارہ لوٹ آئی ۔جس کے باعث سردی کے شدت میں اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :