پنجگور ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی ،نا معلوم افراد نے گرمکان میں لائبریری کو آگ لگا کر نقصان پہنچایا

بدھ 15 مارچ 2017 18:51

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) پنجگور فائرنگ سے ایک شخص زخمی جبکہ نا معلوم افراد نے گرمکان میں لائبریری کو اگ لگا کر نقصان پہنچایا تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پل اباد میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالمجید نامی شخص زخمی ہوگیا مقامی انتظامیہ کے مطابق عبدالمجید ولد دریا خان تعمیراتی کمپنی کا مزدور ہے جو پروم روڑ پر کام کررہا تھا کہ اسی دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور ایک ٹریکٹر کو بھی نقصان پہنچایا گیا پولیس کے مطابق ایک اور واقعہ کے دوران نا معلوم افراد نے گرمکان میں ایک لائبریری کو اگ لگا کر نقصان پہنچایا اور فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :