پنجگور مسلم لیگ (ن )کا 150 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ گوادر کیلئے روانہ ہوگیا

بدھ 15 مارچ 2017 18:51

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) پنجگور مسلم لیگ ن کا ڈیڑھ سو گاڑیوں پر مشتمل قافلہ گوادر کے لیے روانہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی گوادر میں امد کے سلسلے مسلم لیگ ن پنجگور کا قافلہ بھی جو ڈیڑھ سو گاڑیوں پر مشتمل ہے ضلعی جنرل سکریٹری اشرف ساگر کامریڈ نصیر سعید موسی اور محفوظ مہیم کی سربراہی میں روانہ ہوگیا مسلم لیگ کے ضلعی رہنما اشرف ساگر نے صحافیوں کو بتایا کہ مسلم لیگ کے چھ سو کے قریب ورکر گوادر میں وزیر اعظم کے پروگرام میں شامل ہونے کے لیے گوادر جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی گوادر میں امد انتہاہی اہمیت کا عامل ہے اور دورے کے دوران پنجگور کا وفد ان سے ملاقات کرے گا اور علاقائی مسائل کے حوالے سے انھیں آگاہ کریگا۔