عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقر

بدھ 15 مارچ 2017 18:48

عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 30مارچ کی تاریخ مقررکردی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد میں جج سید کوثرعباس زیدی نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔عدالت نے گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل میں قید تینوں ملزمان محسن علی، معظم علی اورخالد شمیم پرفرد جرم عائد کرنے کیلئے 30مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روزکی توسیع کردی ۔

متعلقہ عنوان :