فیصل آباد،مردم شماری پر پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

بدھ 15 مارچ 2017 18:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) مردم شماری پر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگنے کے باعث پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ، رخصت پر گئے پولیس اہلکاروں کو بھی واپس ڈیوٹی پر بلالیا گیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران کی جانب سے مردم شماری کے باعث رخصت پر گئے پولیس اہلکاروں کو واپس ڈیوٹی پر بلایا لیا گیا ہے ، اور مردم شماری ختم ہونے تک پولیس اہلکاروں کی چھٹی لینے پر پابندی ہوگی ، پولیس افسران کی جانب سے چھٹیاں منسوخ کر نے کے احکامات جاری ہونے پر چھٹیاں پر گئے پولیس اہلکاروں کو واپس بلانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :