الیکشن کمیشن کی منصوبہ بندی کمیٹی کاانتخابات کی تیاریوں کیلئےجائزہ اجلاس کل طلب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 15 مارچ 2017 16:51

الیکشن کمیشن کی منصوبہ بندی کمیٹی کاانتخابات کی تیاریوں کیلئےجائزہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ2017ء) : الیکشن کمیشن کی منصوبہ بندی کمیٹی نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا،جس میں عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کاجائزہ لیاجائیگا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سیکرٹری الیکشن کمیشن کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرزشرکت کرینگے۔اس موقعہ پراجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لیاجائیگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس پاناماکیس میں حکومت کیخلاف متوقع فیصلے کے پیش نظربلایاگیاہے۔جس میں الیکشن کمیشن ملک میں فوری انتخابات کے اعلان پرتیاری کاجائزہ لے گا۔

متعلقہ عنوان :