جسٹس احمد علی شیخ نے سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

بدھ 15 مارچ 2017 17:51

جسٹس احمد علی شیخ نے سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) جسٹس احمد علی شیخ نے سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،گورنرسندھ محمد زبیر نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں جسٹس احمد علی شیخ نے سندھ ہائیکورٹ کے 23ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

تقریب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت ہائیکورٹ کے ججز اور سینئر وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

جسٹس احمد علی ایم شیخ 3 اکتومبر 1961کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے،انہوں نے گریجویشن تک تعلیم لاڑکانہ میں حاصل کی جبکہ قانون کی تعلیم شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپورسے حاصل کی ۔جسٹس احمد علی شیخ نے 1990 میں بطوروکیل پریکٹس شروع کی اور3 ستمبر 2009 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج مقررہوئے،وہ 2 اکتوبر 2023 تک فرائض انجام دیں گے۔سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ، جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ پاکستان کا جج مقرر کیا گیا ہے ۔