آصف زرداری ،ْیوسف رضا گیلانی اور حسین حقانی کیخلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے

لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی حسین حقانی نے ایبٹ آباد آپریشن میں سہولت کار کے کردار کا اعتراف کیا ،ْ درخواست گزار

بدھ 15 مارچ 2017 17:43

آصف زرداری ،ْیوسف رضا گیلانی اور حسین حقانی کیخلاف غداری کا مقدمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) مسلم لیگ کے رہنما ظفر علی شاہ نے سابق صدر آصف زردای ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور حسین حقانی کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنما ظفر علی شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی کہ حسین حقانی کو بیرون ملک سے واپس لانے کا حکم دیا جائے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ،سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور حسین حقانی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔ حسین حقانی نے ایبٹ آباد آپریشن میں سہولت کار کے کردار کا اعتراف کیا ۔درخواست میں وفاق ، وزار ت دفاع ،وزارت خارجہ ، سیکرٹری داخلہ اور حسین حقانی کو فریق بنایا گیا واقعہ پر کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلانے کے احکامات جاری کیے جائیں اور اس درخواست کو سماعت کیلئے لارجر بینچ کے سامنے رکھا جائے ۔