پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کیلئے باعث فخر ہے ،ْ خطے میں طاقت کاتوازن برقراررکھے ہوئے ہے ،ْ ائیر چیف مارشل سہیل امان

سی 130 طیاروں کی اوور ہالنگ سے ان کی کارکردگی بہتر ہوگی ،ْطیاروں کی اوورہالنگ میں خودانحصاری سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ،ْ خطاب

بدھ 15 مارچ 2017 17:43

پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کیلئے باعث فخر ہے ،ْ خطے میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کے لیے باعث فخر ہے اور خطے میں طاقت کاتوازن برقراررکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

نور خان ایئر بیس راولپنڈی میں سی130 طیارے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے کہاکہ سی 130 طیاروں کی اوور ہالنگ سے ان کی کارکردگی بہتر ہوگی ،ْطیاروں کی اوورہالنگ میں خودانحصاری سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کیلئے باعث فخر ہے اور خطے میں طاقت کاتوازن برقراررکھے ہوئے ہے۔ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہاکہ پاک فضائیہ اپنے دوست ممالک کو بھی تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے ،ْپاک فضائیہ کے اہلکار پر اعتماد اور بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں ،ْ پاک فضائیہ کے تعلیمی ادارے بہترین پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :