مری گہرے بادل اور ٹھنڈی ہوائوں کی لپیٹ میں ، سردی کی شدت میں اضافہ

بدھ 15 مارچ 2017 17:28

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) ملکہ کوہسار مری میں 2 روز دھوپ رہنے کے بعد ایک بار پھر گہرے بادل اور ٹھنڈی ہوائوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث سکول جانے والے بچوں کو شدید پریشانی کا سامناہے ۔

(جاری ہے)

ادھر محکمہ موسمیات نے 15 مارچ سے برفباری کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کر رکھی ہے جبکہ 17 مارچ سے 9 ویںکلاس کے امتحانات شروع ہو رہے جبکہ طلبا و طالبات کے امتحانات کے سینٹر دور دراز علاقوں میں قائم ہیں جہاں بچوں اور اساتذہ کا پہنچنا انتہائی مشکل ہے۔والدین اور اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مری میں موسم کی شدت کے باعث 31 مارچ تک چھٹیاں دیتے ہوئے امتحانات بھی موخر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :