لاہور،پنجاب میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو مورچہ سنبھالنے لگے ہیں لگ پتا جائے گا ،شوکت بسرا

بدھ 15 مارچ 2017 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ پنجاب میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری مورچہ سنبھالنے لگے ہیں لگ پتا جائے گا بہت بڑے بڑے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے لگے ہیں اب ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھیں گے لاہور میں سیٹ بائی سیٹ الیکشن لڑا جائے گا گزشتہ روز ایک مقامی نجی ٹی وی چینل پر اظہار رائے کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہاکہ آئندہ مستقبل میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پورے ملک کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز لاہور ہوگا آصف علی زرداری بہت جلد لاہور میں ڈیرے ڈال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں بڑے جلسے کیے جائیں گے پاکستان پیپلزپارٹی اپنا نیا منشور بنارہی ہے انہوںنے کہا کہ پنجاب میں ہمیں ڈرایا جارہا ہے کہ جلسہ نہ کریں اگر حکومت پنجاب میں حمزہ شہباز اور مریم صفدر کو سکیورٹی دے سکتی ہے تو پھر ہمیں کیوں نہیں دے سکتی میری سکیورٹی شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ کے کہنے پر ختم کی گئی مگر بلاول بھٹو نے اب پنجاب میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جلسے کیے جائیں گے