کے قیام سے ملکیمعیشت مضبوط ہوگی ، افتخار بشیر

ملک کا شمار بڑی منڈیوں میںہوگا،برآمدات میں اضافہ درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ کنٹرول ہوگا چائینہ انڈسٹریز زونز میں ملکی صنعتکاروں کو بھی مراعات دی جائیں،صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

بدھ 15 مارچ 2017 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے حکومت کی جانب سے چائینہ انڈسٹریز زونز کے قیام کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چائینہ انڈسٹریز زونز کے قیام سے ملک میں نئی انڈسٹریز قائم ہوگی اور اس سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ چائینہ انڈسٹریز کے قیام سے ملک کا شمار بڑی منڈیوں میں ہوگا اور اس سے درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے تاجروں کے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ چائینہ انڈسٹریز زونز میں نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے اور ملک سے بے روزگار ی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی انہوںنے کہا کہ چائینہ انڈسٹریز زونز میں ملکی صنعتکاروں کو بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرح مراعات فراہم کی جائیں تاکہ ملکی صنعتکار بھی اس زونز سے فائدہ اٹھاکر اس میں سرمایہ کاری کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی رپورٹوں کے مطابق حکومتی معاشی اصلاحات کی بدولت پاکستان 2025تک دنیا کی بیسویں معاشی اکانوی بن جائے گا جو خوش آئند بات ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :