پی پی سندھ حکومت عوام سے سنجیدہ نہیں، تعلیم تباہ ہو چکی ،ترقی پسند پارٹی ضلع سانگھڑ

بدھ 15 مارچ 2017 16:50

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) ترقی پسند پارٹی ضلع سانگھڑ کی ورکرز کانفرنس مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالحمید میمن کی زیرصدارت شہدادپور ترقی پسند پارٹی ھاؤس میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی رہنماوں و ضلعی رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی کانفرنس سے مرکزی رہنما عبدالحمید میمن،نصرت چنا، محمد صالح جونیجو،ضلعی صدر عبدالجبار جونیجو،تعلقہ صدر میر خادم حسین باگرانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پسند پارٹی مردم شماری میں اہم کردار ادا کریں گی سندھی افراد شادی شدہ جوڑے کو الگ الگ گنتی کرائیں سندھ کو بجٹ این ایف سی ایوارڈ کا حصہ مردم شماری کے حساب سے ملے گا انھوں نے کہا کہ پی پی سندھ حکومت عوام سے سنجیدہ نہیں ہے تعلیم تباہ ہو چکی ہے پینے کا پانی دستیاب نہیں اسپتالوں میں غریبوں کے لئے ادویات نہیں مگر موجودہ حکومت سب ٹھیک ہے کی لوری عوام کو سنا رہی ہے ان نااہل حکمرانوں سے بہلائی کی کوئی امید نہیں سندھی بھائیوں کو اب اپنی آنکھیں کھولنی ہو گی۔

(جاری ہے)

شہروں اور دیہاتوں میں خود حکمرانی کریں۔سندھ دھرتی پر باہر کے لوگوں کی یلغار ہیں۔ان کو روکنا ہوگا۔اس کانفرنس سے علی ڈنو خاصخیلی۔علی مراد ھنگورو۔اللہ جوڑیو منگسی۔اور ڈاکٹر سومار منگریو نے بھی خطاب کیا۔#

متعلقہ عنوان :