جدہ کے نواحی علاقے میں ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی یمنی لڑکی کی نعش برآمد

بدھ 15 مارچ 2017 16:41

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) جدہ کے نواحی علاقے وادی الہایر سے سیلاب کے دوران ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 15 سالہ یمنی لڑکی کی نعش برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق میجر محمد الحمادی نے کہا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ریاض سول ڈیفنس کی ایمرجنسی ٹیم نے مسلسل کوششوں کے بعد ایک ماہ قبل سیلاب کے دوران لاپتہ ہونے والی 15 سالہ یمنی لڑکی کی نعش کو برآمد کر لیا ہے ،سرچ آپریشن کے دوران 240 سول ڈیفنس اہلکاروں اور پولیس کے تربیت یافتہ کتے استعمال کئے گئے ۔لڑکی کی شناخت تھکرا الہوام کے نام سے ہوئی ہے ۔الحمادی نے کہا کہ لڑکی کی نعش کی 15 کلومیٹر کے علاقے میں تلاش شروع کی گئی جس دوران انہوں نے نعش کو برآمد کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :