دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن ناگزیر ہے،جمشید دستی

بدھ 15 مارچ 2017 16:30

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن ناگزیر ہے،جمشید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن ناگزیر ہے‘ قوم مصیبت میں ہے وزیراعظم گانے گا رہے ہیں‘ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی بجائے سول عدالتوں اور سسٹم کو مضبوط کیا جائے۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس وقت کشمیری بھائیوں پر ہونے والے ظلم و ستم ‘ دہشت گردی سمیت ہر چیز بھولی ہوئی ہے صرف اور صرف پانامہ کیس یاد ہے۔ قوم عریب سے غریب تر ہورہی ہے مسائل بڑھتے جارہے ہیں تاہم وزیراعظم گانے گا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ججز کو سکیورٹی دینے میں ناکام ہوچکی ہے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی بجائے سول عدالتوں اور سسٹم کو بہتر کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے۔ جمشید دستی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے جوان سینہ سپر ہیں۔ قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں تاہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے۔