ایشیا کو اپنی مشکلات میں کمی کے لئے کسی اور کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر انحصار کرنا ہوگا،چیئرمین سینٹ

باہر کی قوت ایشیا کو اپنی مفاد کے تحت دیکھے گی، اس لئے ایشیا کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خود کو ششیں کرنا ہوں گی،چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی کی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی مجلس قائمہ کے اجلاس سے خطاب

بدھ 15 مارچ 2017 16:30

ایشیا کو اپنی مشکلات میں کمی کے لئے کسی اور کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ ایشیا کو اپنی مشکلات میں کمی کے لئے کسی اور کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر انحصار کرنا ہوگا ، باہر کی قوت ایشیا کو اپنی مفاد کے تحت دیکھے گی اس لئے ایشیا کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خود کو ششیں کرنا ہوں گی ان خیالات کا اظہارانھوں نے بدھ کو ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی مجلس قائمہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق دوسرے روز اجلاس میں ایشیائی خطے سے متعلق اہم امور اور مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان میں منعقد ہونے والا یہ اہم اجلاس جس کی میزبانی سینٹ آف پاکستان کررہا ہے میں 23ایشیائی ملکوں کے 70سے زائد مندوبین اوراراکین پارلیمنٹ شریک ہیں۔

(جاری ہے)

صدارت چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کر رہے ھیںانھوں اس موقع پر ایشیائی ممالک کی سیاسی قیادت کے اوپر زور دیا کہ ایشیا کے عوام کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کے لیے خود کو ششیں کرنا ہوں گی۔

اجلاس میں مندوبین نے مختلف امور کے حوالے سے قراردادوں کے مسودوںپر غور کیا جن کا تعلق بہتر طرز حکمرانی ، بہتر پارلیمانی نظا م کار ، قانون کے حکمرانی اور خطے کو درپیش مسائل کے علاوہ دیگر دوسرے امور سے تھا۔ جبکہ سینٹ آف پاکستان کی جانب سے پیش کردہ 3 قرارداد وں میں بھی رکن ممالک نے گہری دلچسپی لی اور ان پرسیرحاصل ہوئی۔اع

متعلقہ عنوان :