سینیٹر سراج الحق سے عبدالرشید ترابی کی ملاقات،مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق فراہم کئے جائیں ،خطوں کو وسائل باقی صوبوں سے زائد دئیے جائیں ، گلگت بلتستان کے آئینی سٹیٹس میں کوئی ایسی تبدیلی نہ کی جائے جس سے اقوام متحدہ کی قراردادیں متاثر ہوں، تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچے ،امیر جماعت اسلامی پاکستان

بدھ 15 مارچ 2017 16:24

سینیٹر سراج الحق سے عبدالرشید ترابی کی ملاقات،مسئلہ کشمیر سمیت اہم ..
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشیدترابی اور غلام محمد صفی نے اہم ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق فراہم کیے جائیں ان خطوں کو وسائل باقی صوبوں سے زائد دئیے جائیں ،اس حوالے سے پارلیمنٹ میں بھی آوازاٹھائی ہے گلگت بلتستان کے آئینی سٹیٹس میں کوئی ایسی تبدیلی نہ کی جائے جس سے اقوام متحدہ کی قراردادیں متاثر ہوں او ر تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچے اس طرح کے سٹیٹس سے تحریک آزادی کشمیر کے نقصان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے بھی نقصان دہ ہو گا ،یہ بڑا حساس مسئلہ ہے اس پر مشاورت ہونی چاہیے پاکستان کی قومی قیادت،حریت قیادت ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی قیادت بھی شامل ہو جس میں ایک وسیع تر مشاورت ہو اور اس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے اتنا حساس فیصلہ محض پارلیمنٹ کی کمیٹی کے سپرد نہ کیا جائے ،چند دن پہلے ہندوستان کی پارلیمنٹ میں بھی یہ بل پیش ہوا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیٹیں رکھی جائیں اور عین اس موقع پر پاکستان کی پارلیمنٹ میں اس بل کا پیش ہونا شکوک وشہبات پیدا کررہا ہے پاکستان اس طرح کے فیصلوںکا متحمل نہیں ہو سکتا اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دے ان خطوں کے قدرتی وسائل میں بھی حصہ دے تا کہ ان خطوںکی احساس محرومی ختم ہو سکے تعمیر و ترقی میرٹ کی بالادستی عدل و انصاف کا قیام ان خطوں میں قائم ہونا ضروری ہے تا کہ یہ آزاد خطے مقبوضہ کشمیر کے لیے رول ماڈل بن سکیں ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی اور غلام محمد صفی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت دنیا کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہا ہے 8لاکھ فوج کالے قوانین کی آڑ میں کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہا رہی ہے انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیاں کی جارہی ہے مسلم تشخص کو ختم کیا جا رہا ہے مساجد کو تالے لگائے جا رہے ہیں سکول اور کالجز چھاونیوں میں بدلے جارہے ہیں پیلٹ گنوں جیسے ممنوعہ ہتھیاروں کے ذریعے کشمیریوں کو معذور کیا جارہاہے ۔