جرمنی نے سعودی عرب اور مصر کو نگرانی کیلئے استعمال ہونے والی2 مزید کشتیاںبرآمد کرنے کی اجازت دیدی

بدھ 15 مارچ 2017 16:18

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) جرمن حکومت نے نگرانیکیلئے استعمال ہونے والی دو مزید کشتیاں سعودی عرب کو فروخت کرنے کی اجازت دیدی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے نگرانیکیلئے استعمال ہونے والی دو مزید کشتیاں سعودی عرب کو فروخت کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کشتیوں کے علاوہ ریاض حکومت کو ریڈار سرویلنس کے لیے ٹیکنالوجی بھی فراہم کی گئی ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برلن حکومت سعودی عرب کو اس طرح کی کل 48 کشتیاں دے گی اور 2016 میں اس کی پہلی کھیپ سعودی عرب پہنچ بھی چکی ہیں۔ مصر کو 330 میزائلوں اور تیس ٹارگٹ ہیڈز بھی برآمد کیے جائیں گے۔