افغانستان میں گزشتہ برس اغوا کی گئی آسٹریلوی امدادی کارکن رہا

کینبرا حکومت کا اپنے شہری کی آزادی پر کابل حکام کے تعاون کا شکریہ

بدھ 15 مارچ 2017 16:18

کابل/کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) افغانستان میں گزشتہ برس نومبر میں اغوا کی گئی آسٹریلوی امدادی کارکن کو رہا کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق افغانستان میں گزشتہ برس نومبر میں اغوا کی گئی آسٹریلوی امدادی کارکن کو رہا کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں کو یہ خاتون کابل کے مرکز سے ملی ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی۔ بتایا گیا ہے کہ امدادی کارکن کو افغانستان میں آسٹریلوی سفارت خانے پہنچا دیا گیا ہے۔ کینبرا حکومت نے اپنے شہری کی آزادی پر کابل حکام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔ افغانستان میں ایک اور آسٹریلوی، کینیڈا کا ایک شہری اور کئی امریکی ابھی بھی طالبان کے قبضے میں ہیں۔ کابل میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں۔

متعلقہ عنوان :