وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت سے کلین چٹ نہیں ملے گی۔ اعتزاز احسن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 مارچ 2017 15:18

وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت سے کلین چٹ نہیں ملے گی۔ اعتزاز احسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت سے کلین چٹ نہیں ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو کلین چٹ ملنے کا مقصد یہ ہے کہ ہیروئن فروش قطری، سعودی یا کویتی کا خط لے آئے۔وزیر اعظم کو کلین چٹ ملنے سے ملک بھر میں ایک مالیاتی انتشار پھیل جائے گا اور پھر تو ہر کوئی کسی نہ کسی کا خط لیے پھرے گا۔ اعتزاز احسن نے مزید کیاکہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: