ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی جمہوریت کیلئے دی جانے عوامی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے اقدامات کی تعریف

پاکستانی عوام کو جمہوری نظام سے گہری وابستگی پر خراج تحسین ، بھوٹا نی سپیکر کا وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ ،یاد گار جمہوریت پر پھول چڑھائے،گلی دستور کا دورہ

بدھ 15 مارچ 2017 14:59

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی  کی جمہوریت کیلئے دی جانے  عوامی قربانیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) ایشیائی پارلیمانی اسمبلی نے جمہوریت کے لئے دی جانے والی عوامی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے یہاں پار لیمنٹ ہاؤس میں اقدامات کی زبردست تعریف کی ۔ پاکستان کے عوام کو جمہوری نظام سے گہری وابستگی پر خراج تحسین پیش کیا ۔ بھوٹا ن کے سپیکر جگمے زنگپو نے بھی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا ۔

یاد گار جمہوریت پر پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

گلی دستور کا دورہ کیا اور یادگارجمہوریت، گلی دستور، اورآئینی سیاسی حقوق کی جدوجہد کی شاندار تاریخ کو اجاگر کرنے پر مبارک باد دی۔ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے رکن ممالک نے پاکستانی پارلیمان کی طرف سے عوامی شراکت داری کو یقینی بنانے کے اقدامات کی تعریف کی ۔ ان ممالک نے پاکستان جمہوریت کے لئے قربانیاں دینے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔ بھو ٹان کا وفدبھی اے پی اے کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شریک کے لئے پاکستان آیا ہوا اور گزشتہ روز وفد نے پار لیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا ۔مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے اور پاکستان میں جمہوری اداروں کے استحکام پر اظہار اطمینان کیا ۔

متعلقہ عنوان :