جمہوریت کو پارلیمنٹ سے قوت ملتی ہے‘ پاکستانی پارلیمنٹ شمسی توانائی پر چلنے والی پہلی پارلیمنٹ ہے، مریم اورنگزیب

پارلیمنٹ میں مقرر کئے گئے اہداف پر صوبوں میں بھی عمل درآمد کیا جارہا ہے‘ قانون سازی میں معاونت کے لئے پارلیمنٹرینز کی کونسل قائم کی گئی ‘ تعلیمی اداروں میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کے امور سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے‘ پارلیمنٹ پائیدار ترقی کے لئے چلنے والے منصوبوں کی نگرانی کررہی ہے ، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا یورپین یونین کا مضبوط صوبائی اسمبلیوں کے لئے صوبائی پاکستان کے منصوبے کے آغاز کی تقریب سے خطاب

بدھ 15 مارچ 2017 14:59

جمہوریت کو پارلیمنٹ سے قوت ملتی ہے‘ پاکستانی پارلیمنٹ شمسی توانائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوریت کو پارلیمنٹ سے قوت ملتی ہے‘ پارلیمنٹ میں مقرر کئے گئے اہداف پر صوبوں میں بھی عمل درآمد کیا جارہا ہے‘ قانون سازی میں معاونت کے لئے پارلیمنٹرینز کی کونسل قائم کی گئی ہے‘ تعلیمی اداروں میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کے امور سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے‘ پارلیمنٹ پائیدار ترقی کے لئے چلنے والے منصوبوں کی نگرانی کررہی ہے‘ پاکستانی پارلیمنٹ شمسی توانائی پر چلنے والی پہلی پارلیمنٹ ہے۔

بدھ کو یورپین یونین کا مضبوط صوبائی اسمبلیوں کے لئے صوبائی پاکستان کے منصوبے کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جمہوریت کو پارلیمنٹ سے قوت ملتی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے اس پروگرام کا آغاز حوصلہ افزا ہے۔ پروگرام سے صوبائی پارلیمان کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔ یورپی یونین کا یہ پروگرام عالمی تقاضوں کے مطابق ہے۔

پروگرام قومی اسمبلی‘ سینٹ اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے استحکام سے متعلق پروگرام کو عالمی فنڈنگ سے چلایا جارہا ہے۔ پارلیمنٹ میں مقرر کئے گئے اہداف پر صوبوں میں بھی عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ قانون سازی میں معاونت کے لئے پارلیمنٹرینز کی کونسل قائم کی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے پارلیمنٹ میں سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں ممیں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کے امور سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے۔ پارلیمنٹ پائیدار ترقی کے لئے چلنے والے منصوبوں کی نگرانی کررہی ہے۔ پاکستانی پارلیمنٹ شمسی توانائی پر چلنے والی پہلی پارلیمنٹ ہے۔