ایشیائی پارلیمان کا قیام ، کمیٹی برائے سیاسی امور کے اجلاس میں جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

باہمی رابطوں اورجمہوری اقدار کے تحفظ سے متعلق پاکستان کی تجاویز کی زبردست پزیرائی ، جمہوریت، پار لیمنٹ کے استحکام اور آئین کی حکمرانی کیلئے نیک خواہشات، شاندار میزبانی کا خیرمقدم

بدھ 15 مارچ 2017 14:59

ایشیائی پارلیمان کا قیام ، کمیٹی برائے سیاسی امور کے اجلاس میں  جمہوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) ایشیائی پارلیمان کے قیام کے لئے مجلس قائمہ اور خصوصی کمیٹی برائے سیاسی امور کے اجلاس میں شریک رکن ممالک بشمول پاکستان کے پڑوسی ممالک میں جمہوری اداروں کے مزید استحکام کے لئے تعاون کی سازگار فضا کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق رائے ہوگیا۔ ایشیا کے پارلیمان کے باہمی رابطوں اورجمہوری اقدار کے تحفظ سے متعلق پاکستان کی تجاویزکو زبردست پزیرائی ملی ہے۔

جمہوریت پار لیمنٹ کے استحکام اور آئین کی حکمرانی کے لئے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور اجلاس کی شاندار میزبانی پر اس کی تعریف کی گئی ۔ علاقائی سلامتی و خود مختیاری کے معاملات بھی زیربحث آئے ۔

(جاری ہے)

جمہوریت کے لئے کسی بھی رکن ملک میں ممنکہ مشکلات وسخت حالات سے عہدہ براہ ہونے کے لئے اس کی مدد و معاونت کے طریقہ کار بھی بات چیت ہوئی اور اس بارے میں پارلیمان کے مزیدقریبی اور بہتر رابطوں پر اتفاق ہوا ہے بند کمرے کے اجلاس میں صوبوں کے اختیارات اور عوام کو سیاسی سماجی معاشی طور پر بااختیار بنانے پر بھی بات چیت ہوئی اور اس ضمن میں پاکستان میں تجربے سے آگاہ کیا گیا اجلاس میں23ملکوں کے 70 سے زائد اراکین پارلیمنٹ اور مندوبین اجلاس میں شریک ہوئے پاکستان کی طرف سے اجلاس کی شاندار میزبانی پر رکن ممالک نے انتہائی خوشی کا اظہار بھی کیا ہی آئندہ دو دنوں تک رکن ممالک کی پاکستان کی مخلت سیاسی شخصیا ت سے ملاقاتوں کے علاوہ مختلف مقامات کا دورہ کریں اور یہ سرگرمیاں کل(جمعہ ) تک جاری رہیں گی اور 17مارچ کو وفود واپس طلے جائیں گے اجلاس اور میزبانی کے سلسلے میں سینیٹ آف پاکستان ایشیائی پارلیمان کے قیام کی خصوصی کمیٹی کے سربراہی اور اے پی اے کی سیاسی امور کی کمیٹی کی نائب صدارت کی حثیت سے ذمہ داری ادا کر رہا ہے بدھ کو اے پی اے کے بند کمرے کے اجلاس ہوئے سفارشات کے لئے پاکستان بھارت سمیت اہم ممالک کے اراکین کی زیلی کمیٹیا ں تشکیل دی گئیں رکن ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کے فروغ ، اتحاد ، یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا اور ایشیائی ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے قریبی رابطوں اور درپیش مسائل کا حل نکالنے کے لئے رکن ممالک اپنی اپنی حکومتوں کو مشترکہ سفارشات سے آگاہ کریں گے

متعلقہ عنوان :