ایک کروڑ کی رشوت لینے والے حکومتی اہلکار کو مکہ میں گرفتار کر لیا گیا

بدھ 15 مارچ 2017 14:47

ایک کروڑ کی رشوت لینے والے حکومتی اہلکار کو مکہ میں گرفتار کر لیا گیا
مکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15مارچ2017ء) :مکہ میں سیکورٹی حکام نے رشوت کے الزام میں ایک حکومتی اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔اس شخص پر الزام عائد ہے کہ اس نے پراپرٹی کے معاملات میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک شخص سے ایک ملین سعودی ریال رشوت لی تھی۔عرب نیوز کی تفصیلات کے مطابق اس حکومتی اہلکار کو پراپرٹی کے مالکان سے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی حکام نے اس حکومتی اہلکار کی گاڑی سے ثبوت کے طور پر کاغذات بھی نکالے ۔ ذرائع کے مطابق پراپرٹی کے مالکان نے اس آفیسر کے لئے رشوت زنی کے لئے کہا تھا۔اس آفیسر کے موبائل میں رشوت کے لین دین سے متعلق کئی پیغامات بھی موجود ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ سعودی حکام نے عوام کو کہا کہ رشوت کے واقعات کے متعلق وقفے وقفے سے حکام کو آگاہ کرتے رہیں ۔جو کوئی بھی حکام کو آگاہ کرے گا اس کی شناخت مخفی رکھی جائے گی۔


متعلقہ عنوان :