ملالہ یوسفزئی نے پرائم منسٹرز ڈگری حاصل کرنے کی تعلیم کا آغاز کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 مارچ 2017 14:47

ملالہ یوسفزئی نے پرائم منسٹرز ڈگری حاصل کرنے کی تعلیم کا آغاز کر دیا
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 مارچ 2017ء): پاکستان کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پرائم منسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے تعلیم کا آغاز کر دیا ہے ۔ ملالہ یوسفزئی کو پی پی ای نامی اس ڈگری کی مشروط پیشکش آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی۔ یہ ڈگری دنیا بھر سے کم عمر اور نوجوان سرگرم کارکنان حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

  غیر ملکی اخبار ڈی انڈیینڈینٹ کے مطابق ملالہ نے ایک تقریب سے خطاب میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی اس پیشکش سے متعلق بتاتے ہوئےکہا کہ فی الوقت میں اس ڈگری پر توجہ دے رہی ہوں۔

میں نے پی پی ای کی تعلیم کے لیے اپلائی کر رکھا ہے اور آئندہ تین سالوں تک میں یہ تعلیم حاصل کروں گی۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کالج میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران میں اپنی ہیرو اور سابق وزیر اعظم پاکستان مرحوم محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلوں گی۔