مردم شماری سے مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی، نثارکھوڑو

بدھ 15 مارچ 2017 14:52

مردم شماری سے مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی، نثارکھوڑو
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) صوبائی وزیر خوراک نثاراحمد کھوڑو نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد ملک میں مردم شماری کا عمل خوش آئند ہے ،اس سے مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار آج انھوں نے سند ھ اسمبلی میں اپنے دفتر میں پاکستان میں صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخرومی کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،صومالیہ کی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم صومالیہ کے طالبعلموں کی تعلیمی اسکالرشپس کے مسائل کو جلد حل کیا جائے جائے۔جس پر نثار کھوڑو نے انھیں یقین دلایا کہ سندھ حکومت ان کے مسائل حل کرانے میں مکمل تعاون کرے گی ۔اس موقع پر نثارکھوڑو نے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فتح محمدبرفت کو فوری طور پر فون پر رابطہ کرکے ہدایت کی کہ صومالیہ کے وفد سے ملاقات کرکے طالبعلموں کے داخلوں کی را ہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکیا جائے۔جس پر صومالیہ کے سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے نثار احمد کھوڑو کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :