حکومت سی پیک کو اپنی پارٹی سیاست اور خاندانی منصوبہ بنا کر متنازعہ بنانا چاہتی ہے ‘ لیاقت بلوچ

سٹیٹس کو کے حامل مراعات یافتہ ، جاگیردار اور کرپٹ اشرافیہ بیرون ملک سے قومی دولت کی واپسی کے راستے میں رکاوٹ ہیں

بدھ 15 مارچ 2017 14:49

حکومت سی پیک کو اپنی پارٹی سیاست اور خاندانی منصوبہ بنا کر متنازعہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے 2018 ء کے انتخابات کی تیاری کا آغاز کردیاہے ،23 مارچ سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کرر ہے ہیں، صوبہ پنجاب میں جے آئی یوتھ کو بھر پور متحرک کیا جارہاہے ۔ منصورہ میں کارکنان جماعت کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا بنچ لامحدود وقت تک پانامہ کیس فیصلے کو محفوظ نہ رکھے ۔

(جاری ہے)

عوام سمجھتے ہیںکہ نیب ، ایف آئی اے ، ایف بی آر اپنی افادیت کھو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک پر 65 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ہے جبکہ پاکستا ن سے لوٹی گئی دولت کا شمار غیر ملکی بنکوں میں چار سو ارب ڈالر ہے ۔ سٹیٹس کو کے حامل مراعات یافتہ ، جاگیردار اور کرپٹ اشرافیہ بیرون ملک سے قومی دولت کی واپسی کے راستے میں رکاوٹ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت سے سود کی لعنت کا خاتمہ ہوناچاہیے اور حکومت بنکوں کو حکم جاری کرے کہ وہ سپریم کورٹ میں سود کے حوالے سے اپنی پٹیشن واپس لے ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے لیکن حکومت اس منصوبے کو اپنی پارٹی سیاست اور خاندانی منصوبہ بنا کر متنازعہ بنانا چاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :