جرمن اسلحہ سعودی عرب اور مصر کو برآمد کرنے کی اجازت

بدھ 15 مارچ 2017 14:06

جرمن اسلحہ سعودی عرب اور مصر کو برآمد کرنے کی اجازت
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) جرمن حکومت نے نگرانی کے لیے استعمال ہونے والی 2 مزید کشتیاں سعودی عرب کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کشتیوں کے علاوہ سعودی حکومت کو ریڈار سرویلنس کے لیے ٹیکنالوجی بھی فراہم کی گئی ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمن حکومت سعودی عرب کو اس طرح کی 48 کشتیاں دے گی اور 2016ء میں اس کی پہلی کھیپ سعودی عرب پہنچی تھی۔جرمن حکومت مصر کو 330 میزائلوں اور30 ٹارگٹ ہیڈز بھی برآمد کیے جائیں گے۔