رام اللہ ، فلسطینی ارکین پارلیمنٹ کا عوامی جمہوریہ چین کے قونصل خانے کا دورہ

فلسطین کی موجودہ صورتحال، یہودی آباد کاری، مکانات کی مسماری، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی ودیگر موضوعات پر تبادلہ خیال

بدھ 15 مارچ 2017 14:03

رام اللہ ، فلسطینی ارکین پارلیمنٹ کا عوامی جمہوریہ چین کے قونصل خانے ..
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کا وفد نے گزشتہ روزرام اللہ میں قائم عوامی جمہوریہ چین کے قونصل خانے کا دورہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق چینی قونصل خانے کا دورہ کرنیوالے ارکان پارلیمان کے وفد میں بیت المقدس سے اسرائیل کی طرف سے بے دخل کئے گئے ارکان پالیمنٹ احمد عطون، محمد طوطح اور سابق وزیر عبدالجابر فقہاء بھی شامل تھے۔

اس موقع پر چینی سفیر چن شینگشونگ اور قونصل خانے کے اتاشی ہشام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چینی سفارتکاروں اور فلسطینی سیاسی رہنماؤں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، بیت المقدس اور غرب اردن میں اسرائیل کی یہودی آباد کاری، فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، بیت المقدس میں تعلیمی اداروں کی بندش اور اسکولوں پر اسرائیلی نصاب مسلط کرنے کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کے قانون اور خاتون رکن پارلیمنٹ سمیرہ الحائقہ کی گرفتاری پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر چینی سفیر نے یقین دلایا کہ چین مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے ہرممکن مساعی جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :