خاوند موبائل فون پر مصروف رہتا ہے، خلع کی بنیاد پر طلاق لینے کے دعووں میں نئی شق کا اضافہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 مارچ 2017 12:54

خاوند موبائل فون پر مصروف رہتا ہے، خلع کی بنیاد پر طلاق لینے کے دعووں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 مارچ 2017ء) : سول فیملی عدالتوں میں خواتین کی جانب سے خلع کی بنیاد پر طلاق لینے کے دعووں میں نئی شق کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق خاوند ہر وقت موبائل پر مصروف رہتا ہے اور اگر منع کریں تو تشدد شروع کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ خاوند کی جانب سے جواب داخل کروایا جا رہا ہے کہ جب بھی گھر آتے ہیں تو بیوی فون پر مصروف ہوتی ہے۔ قانونی ماہرین نے اس طرح کے کیسز پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون نے سب کی زندگی کو متاثر کر کے رکھ دیا ہے۔ فیملی سول عدالتوں میں اس نوعیت کے 15 دعوے سامنے آئے ہیں جن میں موبائل فون کو بنیاد بنا کر علیحدگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :