بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار قوم پرست ہیں جو مختلف ادوار میں برسراقتدار رہے‘حافظ محمد اعظم

بدھ 15 مارچ 2017 12:47

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم نے کہا کہ جمعیت ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ عدل وانصاف اور مساوات قائم کرنے کے لیے جہدوجہد کررہی ہے بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار قوم پرست ہیں جو مختلف ادوار میں برسراقتدار رہیں مگر عوام کی فلاح وبہبود میں مکمل طور پر نا کام رہے البتہ ان کی ذاتی زندگیوں میں تبدیلی ضرور آئی آج وہ فرش سے عرش تک پہنچ گئے غریب غریب تر اور ان کی زندگیوں میں مصائب کے پہاڑ کھڑے ہوگئے ہیں امن روزگار اور انصاف کے لیے وہ مارے مارے پھر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ دارالتوحید تسپ میں ایک بڑے عوامی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے جے یو آئی پنجگور کے ضلعی جنرل سکریٹری حاجی عبدالعزیز صوبائی رہنما اور ممتاز سماجی شخصیت حاجی عطاء اللہ بلوچ مولانا عبدالحکیم جے ٹی آئی کے حافظ یوسف بلوچ معروف مقرر قاری عبدالولی ساسولی اور جے یوآئی کے نوجوان رہنما فہد عطاء بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا حافظ محمد اعظم حاجی عبدالعزیز اور دیگر مقرریں نے کہا کہ قوم پرست ہمیشہ برسراقتدار رہے مگر بلوچستان کی پسماندگی ختم ہونے کی بجائے اس میں مذید اضافہ ہوا ہے اور لوگ امن انصاف مساوات اور روزگار کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں ان کا کوئی والی وارث نہیں ہے کہ ان کے دکھوں کا مداوا کرے جمعیت کے رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بی این پی مینگل اور بی این پی عوامی پنجگور میں سیاہ وسفید کے مالک رہے ہیں اور عوام نے انھیں ایک بار نہیں بلکہ کئی بار آزمایا ہے مگر وہ عوام کو تعلیم صحت روزگار اور امن دینے کی بجائے اپنی زندگیوں کو پرکشش بنانے میں مصروف رہے بلٹ پروف گاڑیاں دبئی مسقط اور ملک کے کونے کونے میں عالیشان محلات ان کا مقدر ٹھریں جو غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی سے حاصل کی گئیں انہوں نے کہا کہ قوم پرستی کے نام پر بلوچستان کے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے ایشیا کی امیر ترین خطے کے باسی آج بھی بھوک پیاس اور پسماندگی کا شکار ہیں قوم پرستوں نے صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے قومی پرستی کا کارڈ استعمال کیا اور بعد میں اقتدار اور کرسی تک رسائی ملنے پر ریکوڈک سیندک اور ساحل وسائل کا سودا کیا اور اپنے حصے کی کمیشن حاصل کرکے بلوچ عوام کو بھول گئے انہوں نے کہا کہ جمعیت ملک میں عدل انصاف اور مساوات قائم کرنے کے لیے میدان میں ہے اور جمعیت کے پروگرام کو ملک بھر میں پذیرائی مل رہی ہے کیونکہ عوام نے 70سالوں تک جھوٹ اور فریبی نعروں کی گونج میں اپنے قیمتی وقت ضائع کئیے مگر بدلے میں انھیں مایوسی بدامنی بے روزگاری ظلم ونا انصافی کے سوا کچھ نہیں ملا جمعیت موجودہ حالات میں امید کی واحد کرن ہے جو خالصتا اللہ تعالی کی رضا مندی کی خاطر ملک کے عوام اور بالحصوص بلوچستان کو پھر سے امن دینے کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت کی سیاست میں سچائی ہے علماء کے قافلوں میں شامل ہونے والے کھبی بھی مایوس نہیں ہونگے جس وقت پنجگور بارود کے ڈھیر بنا ہوا تھا تو واحد جماعت جمعیت تھی جس کی قیادت نے عوام کے درمیاں رہ کر حالات کا مقابلہ کیا اور وہ لوگ جو بڑے بڑے قوم پرستی کے دعویدار تھے عوام کو مصیبت کی گھڑی میں چھوڑ کر بیرونی ممالک میں جاکر پناہ گزیں ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پنجگور کے عوام نے یہ محسوس کیا ہے کہ ان کے مسائل کا حل جمعیت کے فلیٹ فارم میں ہے 19مارچ کو پنجگور کی اہم سیاسی وقبائلی شخصیات جمعیت میں شامل ہورہے ہیں اور 2018کے انتخابات حق اور صداقت کی پرچار کرنے والی جماعت جے یو آئی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا

متعلقہ عنوان :