پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کے راستے میں عالمی اقتصادی پابندیاں حائل ہیں ، قطر سے معاہدے پر گزشتہ ایک سال سے عملدرآمد ہو رہا ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

بدھ 15 مارچ 2017 12:47

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کے راستے میں عالمی اقتصادی پابندیاں ..
اسلام آباد ۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) قومی اسمبلی کو وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کے راستے میں عالمی اقتصادی پابندیاں حائل ہیں ، قطر سے معاہدے پر گزشتہ ایک سال سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پروین مسعود بھٹی کے ضمنی سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایران سے پائپ لائن عالمی پابندیوں کی وجہ سے نہیں بن سکی۔

قطر سے گیس کا معاہدہ گزشتہ ایک سال سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ گھریلو صارفین کے لئے لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی تاہم شہروں میں جن جگہوں پر سی این جی اور دیگر کمرشل ادارے کام کر رہے ہیں وہاں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ،کمپنی ان مسائل کو مقامی سطح پر حل کرتی ہے۔ ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ قطر سے ایل این جی 13.37 آئوٹ برینٹ پر ایل این جی درآمد کی جارہی ہے یہ دنیا میں سب سے کم نرخ کا معاہدہ ہے۔