پاک فضائیہ کے انجینئرز کا کارنامہ، 50ویں سی ون تھرٹی طیارے کی اوورہالنگ مکمل

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل سہیل امان نے مارچ پاسٹ کامعائنہ بھی کیا

بدھ 15 مارچ 2017 12:38

پاک فضائیہ کے انجینئرز کا کارنامہ، 50ویں سی ون تھرٹی طیارے کی اوورہالنگ ..
چکلالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) پاک فضائیہ کے انجینئرز نے کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے 50 ویں سی ون تھرٹی طیارے کی مکمل اوورہالنگ کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق چکلالہ ایئربیس پر سی ون تھرٹی طیارے حوالے کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے انجینئرز نے 50 ویں سی ون تھرٹی طیارے کی اوورہالنگ مکمل کی۔

(جاری ہے)

پی اے ایف بیس نورخان پر سی ون تھرٹی طیارے کی رول آئوٹ تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل سہیل امان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے مارچ پاسٹ کا معائنہ بھی کیا ۔ سی 130 طیاروں کی مکمل اوور ہالنگ کا کام پہلی بار مکمل طور پر پاکستان میں کیا گیا ہے اور اس کی اوورہالنگ پاکستانی انجینیئرز کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ 50 واں سی130طیارہ کامیاب اوورہالنگ کے بعد پاک فضائیہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔رول آٹ تقریب میں دوست ممالک کے ڈیفنس اتاشی بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :