بھارت میں ریپ کی کوشش کے دوران نیپالی لڑکی برہنہ حالت میں دہلی کی سڑکوں پر نکل آئی، لوگ مدد کی بجائے خاموشی سے تماشہ دیکھتے رہے

پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے جنسی زیادتی اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس

بدھ 15 مارچ 2017 12:38

بھارت میں ریپ کی کوشش کے دوران نیپالی لڑکی برہنہ حالت میں دہلی کی سڑکوں ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) بھارت میں ریپ کی کوشش کے دوران 26سالہ نیپالی لڑکی ملزمان سے بچ کر برہنہ حالت میں دہلی کی سڑکوں پر نکل آئی جسے دیکھنے والے کپڑے دینے کی بجائے خاموش تماشائی بن گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 5ملزمان نے بھارت میں مقیم نیپالی لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور شدید تشدد کیا تاہم اس دوران لڑکی اپارٹمنٹ کی دیوار پھلانگ کر برہنہ حالت میں دہلی کی سڑکوں پر نکل آئی جسے دیکھ کر شہری مدد کر نے کی بجائے خاموش تماشائی بنے رہے اور کپڑے تک پیش نہ کیے ، متاثرہ لڑکی برہنہ حالت میں لوگوں سے مدد کرنے کی دہائی دیتی رہی مگر کسی نے اس کی نہ سنی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے جنسی زیادتی اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی بے حسی کے بعد لڑکی نے ایک رکشہ والے سے مدد لی جس نے اسے منزل تک پہنچانے کی پیشکش کی تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور متاثرہ لڑکی کو ایل بی ایس ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ سے کودنے کے دوران لڑکی کی ٹانگوں پر معمولی زخم آئے ہیں جس نے اپنی درخواست میں پولیس کو بتایا کہ 5ملزمان نے اسے شراب نوشی پر مجبور کیا ، لڑکی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو ایک کال سینٹر میں کام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :