اسٹیج اداکارہ دیدار نے اپنا سیلون لانچ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 مارچ 2017 12:24

اسٹیج اداکارہ دیدار نے اپنا سیلون لانچ کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 مارچ 2017ء): اسٹیج اداکارہ دیدار نے لاہور کے علاقہ کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں اپنا سیلون لانچ کر دیا۔ لانچنگ تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے شرکت کی ۔  شوبز کے ستاروں نے دیدار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا ، ریمبو، صاحبہ اور شین سمیت دیگر اداکاروں کا کہنا تھا کہ دیدار ایک قابل اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک محنتی بزنس ویمن بھی ہے۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ دیدار کا یہ سیلون کامیاب ہو کیونکہ دیدار کی اس پر کی ہوئی محنت اس سیلون کے انٹیرئیر سے عیاں ہے۔ دیدار نے اپنے پارلر کا نام بھی ''دیدار'' ہی رکھا ہے۔ کریم بلاک میں دیدار سیلون کی لانچنگ تقریب کی جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: