حسین حقانی کے انکشافات، خواجہ آصف نے پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 مارچ 2017 12:18

حسین حقانی کے انکشافات، خواجہ آصف نے پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 مارچ 2017ء) : حسین حقانی کے انکشافات پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمانی کمشین بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے محض ''غدار'' کہہ کر جان چھڑوالی ہے لیکن یہ ایک قومی معاملہ ہے جس پر پارلیمانی کمشین بنایا جانا چاہئیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حسین حقانی کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ قومی سلامتی کو  اعلیٰ سطح پر نقصان پہنچایا گیا۔

حسین حقانی نے بطور سفیر کہا کہ وہ رچرڈ باوچر سے رابطے میں رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حسین حقانی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس سے متعلق اس وقت کے وزیر اعظم اور صدر دونوں آگاہ تھے۔ اس مرتبہ حسین حقانی نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کا نام لیا ہے۔ حسین حقانی کئی مرتبہ پاکستان کی سکیورٹی کے بارے میں لکھ چکے ہیں۔ سویلین حکومت نے ہزاروں افراد کو ویزے دئے جو یہاں امریکی مفادات کے لیے کام کرتے تھے۔ اس دور کے وزیر داخلہ بھی اس معاملے سے آگاہ تھے۔ حسین حقانی نے اس وقت کے صدر اور وزیر اعظم کی اجازت کے بعد دبئی اور واشنگٹن  سے ویزے جاری کیے۔ خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ چونکہ پارلیمنٹ سب سے اہم اور بڑا فورم ہے لہٰذا پارلیمانی کمشین بنانے کی رائے یہیں سے لی جائے۔

متعلقہ عنوان :