سوشل میڈیا کے ذریعے دبئی کی کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے شخص پر 250,000 درہم جرمانہ عائد

بدھ 15 مارچ 2017 12:17

سوشل میڈیا کے ذریعے دبئی کی کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے شخص ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15مارچ2017ء):دبئی میں ایک 26 سالہ شخص پرایک بھارتی جیولری برینڈ نے 250,000 درہم جرمانہ عائدکردیاہے۔ اس شخص پر مبینہ طور پر الزام عائد ہے کہ اس نے ایک کمپنی کی جیولری کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ، اور اس کے متعلق کئی نامنا سب تبصرے کیے ۔ اس برینڈ کا دعویٰ ہے کہ اس کی وجہ سے کمپنی کے ساکھ متاثر ہوئی ہے ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق دبئی عدالت نے پہلے اس شخص کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ کیاتھا ۔

مجرم نے جو تصاویر اور ریمارکس سوشل میڈیا پر دیے اس سے ظاہر ہوتا جیولری برینڈ کے ملازمین ہمسایہ ملک کے یوم آزادی منا رہے ہیں۔ عدالت نے اس شخص پر سائبر کرائم کا مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔دبئی پولیس نے کیریلاسے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیاجس نے اگست 2016 میں سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اپ لوڈ کی تھیں،جن میں کمپنی کے ملازمین کو یوم پاکستان کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس سے ثابت ہو رہا تھا کہ یہ جیولری برینڈ پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ بن رہی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ اس شخص نے یہ بھی کہا کہ مالا بار سونے اور ہیرے کی پروڈکٹس کا بائیکاٹ کریں۔کمپنی کا کہنا تھا کہ اس شخص کے اس عمل نے ان کی ساکھ ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ان تصاویر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تاہم کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس شخص نے کمپنی سے معافی مانگی ہے اور اپنا جرم قبول کرلیا ۔ جس کے بعد کمپنی نے اپنا مقدمہ واپس لے لیا۔متحدہ عرب امارات کے حکام کا اس واقعے پر ردعمل کے طور پر کہا ہے ہم سائبر کرائم کے واقعات کا سختی سے نوٹس لے رہے ہیں۔