موصل‘ داعش کا وزیر صنعت اور معاون گرفتار‘عراقی فورسز کا کئی علاقوں پر قبضہ

مغربی موصل کے ایک علاقے شیخ محمد شرق بادوش کو داعش کے پنجے سے آزادکراکر عراقی پرچم لہرا دیاگیا وفاقی پولیس نے موصل کے علاقے الباب الجدید کو بھی آزاد کرا لیا‘باب البیض کی جانب پیش قدمی جاری

بدھ 15 مارچ 2017 12:17

موصل‘ داعش کا وزیر صنعت اور معاون گرفتار‘عراقی فورسز کا کئی علاقوں ..
موصل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) عراقی فورسز نے شمالی شہر موصل میں داعش کے وزیر صنعت اور اس کے معاون کو گرفتار کر لیا ہے اور داعش کے جنگجوؤں کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد مزید علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی فورسز کے لیفٹیننٹ جنرل عبدالامیر رشید یاراللہ نے مغربی موصل کے ایک علاقے شیخ محمد شرق بادوش کو داعش کے پنجے سے آزاد کرانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہاں عراق کا پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ داعش کے وزیر صنعت کو بادوش ہی سے گرفتار کیا گیا ہے۔البتہ انھوں نے اس وزیر کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی ہے اور صرف یہ کہا ہے کہ وہ عراقی ہے۔عراق کی وفاقی پولیس کی سریع الحرکت فورس کے ایک کمانڈر رائد شاکر جودت نے کہا ہے کہ مغربی موصل کے نوّے فی صد قدیم حصے کو داعش سے آزاد کرا لیا گیا ہے اور ان کی فورس دریائے دجلہ کے قدیم پٴْل سے صرف ایک سو میٹر کی دوری پر ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا ہے کہ وفاقی پولیس نے موصل کے قدیم حصے میں واقع علاقے الباب الجدید کو بھی آزاد کرا لیا ہے اور وہ باب البیض کی جانب پیش قدمی کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ فوج کے یونٹوں نے شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر اب سست رفتار فتح کی حکمتِ عملی اختیار کر لی ہے کیونکہ مغربی موصل کے گنجان آباد وسطی علاقے میں داعش لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں اور ان شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے احتیاط سے پیش قدمی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :